دھرناہرحال میں ہوگا،ہرطبقے کے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہونگے،علی احمد کرد

بدھ 25 فروری 2009 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2009ء) سپریم کورٹ بار کونسل کے صدر علی احمد کرد نے کہا ہے کہ دھرنا ہرحال میں پرامن ہوگا اوراس وقت تک جاری رہے گا جب تک افتخار محمد چوہدری بحال نہیں ہوجاتے علی احمد کرد نے ڈیرہ غازی خان روانگی سے قبل جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گھر کے سامنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ کے روز لاکھوں افراد کامجمعہ ہوگا اوریہ دھرنا کامیاب ہوگا انہوں نے ایک بارپھر زوردیکر کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک چیف جسٹس بحال ن ہیں ہوجاتے علی احمد کرد نے کہا کہ لانگ مارچ کے روز وکلاء کادھرنا ہرصورت میں پرامن ہوگا کیونکہ اس میں ہرطبقے سے لوگ شامل ہونگے وکلاء دو سال سے اس ملک کے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے اور پرامن رہی ہے اس لیے وکلاء اس دھرنے میں بھی پرامن رہیں گے اورکوئی بھی اس کے خلاف سازش نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ دھرنے میں سب سے آگے وکلاء کادستہ ہوگا جو روایتی لباس میں ہونگے ہرعلاقے کاوکیل کی شناخت اس علاقے کے بارکونسل کے سربراہ سے کی جائے گی اورکسی بھی غیر متعلقہ وکیل کو وکلاء کے ساتھ بیٹھنے نہیں دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :