خوش رہنا ،ورزش کرنا اور کھانے پینے کا خیال رکھنا خوبصورتی کی بنیادی وجہ ہے، بپاشا باسو

ہفتہ 28 فروری 2009 12:59

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28فروری 2009 ء) اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے حسن کا راز کھولتے ہوئے کہا ہے کہ خوش رہنا ،ورزش کرنا اور کھانے پینے کا خیال رکھنا خوبصورتی کی بنیادی وجہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نت کھٹ اداکارہ بپاشا باسو نے کہاہے کہ ورزش کرنا اور خوش رہنا ان کے خوبصورت ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ باقائدگی کے ساتھ ورزش کرتی ہیں جبکہ اپنے کھانے پینے کا بھی وہ بہت خیال رکھتی ہیں۔

اپنی جلد کی چمک اور تازگی کا راز انہوں نے سبزیوں کے استعمال کو قرار دیا۔ بپاشا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں خوش رہنے کی کوشش کر تی ہیں اور ان کو بلا وجہ غصہ بھی نہیںآ تا۔بپاشا کا کہنا تھا کہ زندگی کے حوالے سے ان کا رویہ مثبت ہے اور وہ چھوٹی موٹی باتوں پر اپنا موڈ خراب نہیں کرتیں۔