دماغی خلل اور دوسرے امراض کےلیے چاکلیٹ سے بنی دوا برطانیہ میں فروخت کے لیےپیش کر دی گئی

پیر 6 فروری 2017 23:14

دماغی خلل  اور دوسرے امراض کےلیے چاکلیٹ سے بنی دوا برطانیہ میں فروخت ..

برطانیہ میں چاکلیٹ سے بنی ایک نئی دوا فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ یہ دوا دل کے دورے ،دماغی خلل اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔یہ انوکھی دوا کوکوا سے بنی ہے اور اسے ہائی بلڈ پریشر کے لیے خاص طور پر موثر ہتھیار سمجھا رہا ہے۔
Flow+ ٹیبلٹ کو یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی (ای ایف ایس اے) نے پچھلے ماہ فروخت کی منظوری دی تھی۔
یہ چاکلیٹ سے بنی پہلی گولی ہے جسے فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)


رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوکوا میں شامل فلیونول خون کےبہاؤ کو بہتر بناتا ہے، جس سے لوگوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خبر کے آنے کے بعد بہت زیادہ عام چاکلیٹ کھانی شروع نہ کریں کیونکہ عام چاکلیٹ میں فیٹس شامل ہوتے ہیں۔
اس چاکلیٹ ٹیبلٹ جتنے فوائد 400 گرام ڈارک چاکلیٹ ، جو 2429 کیلوریز پر مشتمل ہوتی تھی ، کھا کر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔