کوٹلی---مستحق مریضوں اور سرکاری ملازمین میں ادویات کی بندش‘مریضوں کو دشواری کا سامنا

پیر 2 مارچ 2009 12:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02مارچ 2009 ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں زکواة فنڈز سے مستحق مریضوں اور ایل پی فنڈز سے سرکاری ملازمین میں ادویات کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا مریضوں کو بھی مکمل خوراک فراہم نہیں کی جاتی گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کی پھکی‘کمزور ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دینے کی انکوائری کی جانے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے اہل پی جی فنڈز اور زکواة فنڈز سے سرکاری ملازمین اور مستحق زکواة کو ادویات سرے سے نہیں مل رہیں جس سے مریضوں کا برا حال ہو چکا ہے گزشتہ عرصہ میں من پسند مگرمالی لحاظ سے کمزور ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دے کر حکومت کو لاکھوں روپے کی پھکی دی گئی ہسپتال میں داخل مریضوں کو سکیل کی خوراک انڈے‘فروٹ‘دودھ‘چاول وغیرہ بند کر دیئے گئے ہیں جو کہ خلاف ضابط ہیں کوٹلی کے حلقوں نے وزیراعظم وزیرصحت سیکرٹری صحت ڈی جی صحت اور چیئرمین احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں سرکاری ملازمین اور مستحق مریضوں کو ایل پی فنڈز زکواة فنڈز سے ادویات کو یقینی فراہمی مریضوں کو سکیل کی مکمل خوراک کی فراہمی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ خرد برد کی تحقیقات کرائی جائے-