بھارت میں ڈنگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 110 ہوگئی

منگل 17 اکتوبر 2006 10:53

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006) بھارت میں ڈنگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد110 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار کیسز درج کئے گئے ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علی گڑھ سے ایک 22 سالہ مریض لایا گیا جو ہلاک ہوگیا اس طرح دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 36 ہوگئی جو جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

چندی گڑھ اور ہریانہ میں مزید چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے ڈنگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے یہ وائرس اب وبائی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ادھر مرکزی حکومت نے گیارہ متاثرہ ریاستوں کیلئے 22کرڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :