عالمی بینک خواتین کی صحت سے متعلق رپورٹ کل جاری کرے گا

منگل 3 مارچ 2009 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ ۔2009ء) عالمی بینک جنوبی ایشیا میں خواتین کی صحت کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کل جاری کرے گا۔ عالمی بینک نے خطے میں خواتین کو علاج معالجے کی دستیاب سہولیات کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے جس میں خواتین کو صحت سے متعلق درپیش مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کی تیاری کا مقصد خواتین کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور میلینیم ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے خطے کے ممالک کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔ رپورٹ بنگلہ دیش ، بھارت، نیپال، پاکستان اور سری لنکا میں بیک وقت جاری کی جائے گی اور اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں عالمی بینک کے حکام ، ماہرین اور دوسرے متعلقہ افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :