حکومت نے نہ صرف اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری بلکہ طبل جنگ بجایا ہے ، فرید پراچہ

بدھ 4 مارچ 2009 13:29

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔04مارچ 2009 ء)حکومت نے غلط فیصلے کر کے نہ صرف اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے بلکہ طبل جنگ بجایا جسکے نتائج کا انھیں خود بھی اندازہ نہیں،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں زرداری کا صدر منتخب ہونا ایک حادثہ ہے جسکے بعد اب نہ پارٹی کی حیثیت ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کا کوئی کردار رہ گیا ہے ہر بات فردواحد کے گرد گھوم رہی ہے ان خیلات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈکٹر فرید احمد پراچہ سابق ایم این اے نے گزشتہ روز حجرہ شاہ مقیم میں سیرت کانفرنس کے بعد حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس وقت کہ جب ہمیں ملکی استحکام ،قومی ترقی اور صوبہ سرحد،سوات ،فاٹا،بلوچستان کے حالات اور سندھ میں جاری دھشت گردی کے کھیل کے خاتمہ کا سوچنا چاہیے تھا،حکومت نے پنجاب میں جہاں کوئی تعصب اور عصبیت نہیں بلکہ محب وطن لوگ پاکستان کی بات کرتے ہیں وہاں اپنے مفادات اور جرائم کو تحفظ دینے کیلئے فیصلوں کے زریعے ایسی صورتحال پیدا کر دی جو ہر کسی کیلئے ناخوشگوار اور ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی سے ہی حقیقی جمہوریت ممکن ہے اور اسکے لیے قوم یک جان ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز بہت مظلوم ہیں انہوں نے ماریں کھا کر قربانیاں اس طرح کے غلط اور قومی مفاد کے منافی فیصلے کرنے کیلئے نہیں دیں کہ پارٹی کیپچر کرتے ہوئے اٹھارہ اکتوبر ،ستائیس نومبر،نو اپریل،بارہ مئی اور ہر قربانی کو بھلا کر قاتل کہلانے والوں کو گارڈ آف آنر دیا جائے اور ملک دشمنوں کو قومی تمغے دیں،انہوں نے کہا کہ ایڈونچر کا خواب و خیال رکھنے والوں کیلئے قوم کا یہ پیغام ہے کہ اب پلوں کے نیچے سے بہت سارا پانی گزر چکا ہے ،اگر جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو قوم سخت مزاحمت اور ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔