شیخ زاید ہسپتال لاہور،ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 فروری 2017 19:47

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09 فروری2017ء) :پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل اور پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور کی زیر نگرانی شیخ زاید ہسپتال، لاہور میں ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، واک کا آغاز شیخ زاید ہسپتال کی میں بلڈنگ سے ہوا جو کہ ایمرجنسی مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔

اس واک کا مقصد عوام الناس کو اس موذی مرض کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرنا تھا۔یہ مرض تمباکو کے استعمال سے بھی پھیلتا ہے، اس کی مختلف اقسام ہیں مثلاََ جگر ، پھیپھڑوں، چھاتی، رحم کے نچلے حصے اور خون کا کینسر شامل ہے۔ پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل، ریسرچ سینٹر، این ایچ آر سی شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کی ہیڈ مسز صائمہ ناز محسن، ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر شیخ زاید ہسپتال، لاہور، تھنک پنک سوسائٹی کی صدر ڈاکٹر رخسانہ شیر، پروفیسر ڈاکٹر صبغہ ذولفقار، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اشتر علی زیدی، این ایچ آر سی کے افسران و سٹاف، ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کینسر سے آگاہی اور اس کی اقسام کی معلومات رکھنے کی خاطر پاکستان ہیلتھ ریسرچ کو نسل نے کینسر رجسٹری کا آغاز پورے ملک میں اپنے قائم کردہ ریسرچ سینٹرز میں کردیا ہے، جو اپنی انتھک محنت سے اس کے نتائج عوام اور حکمرانوں تک پہنچائے گی۔ دوران واک عوام الناس میں کینسر کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس و بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :