ڈینگی فیور میں مبتلا مزید 35 مریضوں کا اضافہ، 29 کو ڈسچارج کردیا گیا،سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے داخل مریضوں میں مرض کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ شروع کردیئے

منگل 17 اکتوبر 2006 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) کراچی میں تیزی سے پھیلنے والے ہیمرجک فیور کے مریضوں میں مزید 35 مریضوں کا اضافہ ہوگیا جبکہ مختلف ہسپتالوں سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 29 ہے۔ ڈینگی فیور سروس کمیٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر کیپٹل عبدالماجد نے بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں داخل مریضوں کی کل تعداد 162 ہے جو گذشتہ روز سے کم ہے۔

تیزی سے پھیلتے ہوئے ڈینگی وائرس کے باوجود اب تک شہر کراچی میں اب تک مکمل اسپرے نہ کرایا جاسکا ہے جبکہ کراچی کے کسی کالج میں بھی اب تک اسپرے نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں میں مرض کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ شروع کردیئے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بخار میں مبتلا کئی مریضوں کو لایا گیا۔ جن میں بعض مریضوں کو فوری طبی امداد دے کر فارغ جبکہ ہیمرجک فیور کی صورت میں داخل کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت آغا خان میں 49، لیاقت نیشنل میں 35، سول ہسپتال میں 12، ضیاء الدین میں 30، جناح ہسپتال میں 19، بسم اللہ تقی میں 4، حامد قائد آباد میں 1 چائیلڈ ہیلتھ اور عباسی شہید ہسپتال میں 6، 6 مریض داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :