ملاکنڈ ڈویژن میں نظام عدل ریگولیشن کے نفاذ سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس،نظام عدل کی منظوری اورتطبیق سے تمام اندیشے دورہوجائیں گے، وزیراعلی سرحد

منگل 17 مارچ 2009 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ ۔2009ء ) ملاکنڈ ڈویژن میں نظام عدل ریگولیشن کے نفاذ سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبائی وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر ٹاسک فورس کے کنونیئر، اے این پی کے صوبائی سربراہ، سینیٹر افراسیاب خٹک، وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ میاں افتخار حسین، وزیر قانون و پارلیمانی امور ارشد عبداللہ، ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری قانون بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سوات میں نظام عدل ریگولیشن کے نفاذ کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے سوات میں امن کی بحالی پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے عزم اور عہد پر خلوص دل سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس یقین کااظہارکیاکہ نظام عدل کی منظوری اورتطبیق سے تمام اندیشے دورہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے دیرینہ خواب کو عملی شکل دینے میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ جناب افراسیاب خٹک اور میاں افتخار حسین نے وزیراعلیٰ کو سوات میں قاضیوں کی تعیناتی سمیت اپنے حالیہ دوروں کے دوران مصروفیات، ملاقاتوں اوراجلاسوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :