اب تک ڈینگی بخار میں مبتلا 9 سو مریضوں کو ہسپتال لایا گیا۔ شہناز شیخ

بدھ 18 اکتوبر 2006 17:24

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) وزیر مملکت برائے صحت بیگم شہناز شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ڈینگی فیور پھیلنے کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اس خطرناک مرض کا دنیا میں کوئی علاج نہیں اس لئے ڈینگی فیور کے تدارک کیلئے احتیاط واحد علاج ہے۔ کراچی کے 10 ہسپتالوں میں اس وقت 9 سو سے زائد مریض ڈینگی کے شعبہ میں لائے گئے ہیں جن میں سے 162 زیر علاج ہیں جبکہ 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بات انہوں نے وزارت صحت میں صحافیوں کو ڈینگی فیور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شاہدہ ملک، عبدالمجید راجپوت اور ڈاکٹر برجیس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈینگی وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اب تک ڈینگی فیور کے شبہ میں 900 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں لایا گیا ہے جس میں سے 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جوکہ ٹوٹل مریضوں کا 2 فیصد بنتا ہے جبکہ انڈیا میں یہ شرح 7 سے 8 فیصد ہے۔

این آئی ایم کے ڈاکٹر برجیس نے بتایا کہ این آئی ایم میں ملک بھر سے اب تک 118 سیمپل لائے گئے ہیں جن میں سے 65 کا رزلٹ یازیٹو آیا ہے جس میں سے 45 کراچی، 3 خوشاب، 3 کوٹلی اور ایک راولپنڈی میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ وباء گزشتہ سال بھی پھیلی تھی مگر وزارت کی طرف سے بہتر اقدامات کی وجہ سے اس مرتبہ ماضی کی نسبت ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :