انجلینا جولی نئی فلم سالٹ کیلئے وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف

بدھ 25 مارچ 2009 15:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ ۔2009ء) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی آج کل اپنی آنے والی فلم ’سالٹ ‘ کے لیے وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ٹامب ریڈرسے شہرت کا افق چھونے والی ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں۔ایکشن گرل اپنی نئی فلم سالٹ کے لئے اکیس دنوں میں اکیس پاؤنڈ وزن کم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں انجلینا سی آئی اے آ فیسر کا رول ادا کر رہی ہیں۔ انجلینا کو یہ پریشانی اس لئے لاحق ہوئی ہے کہ ان کے فینز کے مطابق وزن میں اضافے کی وجہ سے وہ اپنے جسم کی خوبصورتی کھوتی جارہی ہیں۔اسی لئے لیمو کا جوس آج کل اینجلینا کے ڈائیٹ پلان میں شامل ہوگیا ہے۔دیکھئے ایکشن گرل اس ڈائیٹ پلان سے اپنے آپ کو دوبارہ فٹ بنا سکتی ہیں یا نہیں،اگر ایسا ہو جاتا ہے تو دنیا بھر سے لوگ اینجلینا سے ڈائیٹ پلان کے حوالے سے ضرور رابطے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :