ڈاکٹر عافیہ صدیقی الزامات سے بچنے کے لیے ذہنی مریض ہونے کا بہانہ کررہی ہے ، امریکی ڈاکٹر

جمعرات 26 مارچ 2009 22:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔ 2009ء) پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس نے آج اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیا جب وکیل استغاثہ نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ حکومتی نفسیاتی ڈاکٹروں نے مکمل طبی معائنے کے بعد ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار نہیں دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مین ہٹن میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل استغاثہ ڈیوڈ راسکن نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نفسیاتی معائنے کرنے والے دونوں ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر فٹ قرار دیاہے ۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ الزامات سے بچنے کے لیے ذہنی مریضہ ہونے کا بہانہ کررہی ہیں۔ گذشتہ ماہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا دماغی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر وں نے کہا تھا کہ دماغی مرض کی وجہ سے ملزمہ مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر افغانستان میں امریکی فوجیوں اور ایف بی آئی کے اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :