ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت ناساز ہے، وکیل

جمعہ 27 مارچ 2009 17:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ ۔2009ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل کا کہنا ہے کہ انکی موکلہ کی صحت ناساز ہے۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی وکیل نے بتایا کہ حکومتی وکیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں اور وہ اپنی صحت کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر عافیہ کی وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزمہ کا دوبارہ معائنہ ان کے ڈاکٹر سے کروایا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اٹھائیس اپریل کو کانفرنس میٹنگ کا وقت دے دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی وکیل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی سفیر سے رابطے میں ہیں جو اس کیس میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے باقاعدہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے غائب ہونے اور باقاعدہ گرفتاری کے درمیان کا عرصہ بہت اہم ہے تاہم اس حوالے سے انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :