عبدالستار ایدھی طبیعت کی خرابی کے باعث سیئول سے وطن واپس

اتوار 29 مارچ 2009 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ ۔2009ء) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کوریا میں انسانی حقوق پر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد طبیعت کی خرابی کے باعث وطن واپس پہنچ گئے۔کراچی ائرپورٹ پر بلقیس ایدھی، اور فیصل ایدھی سمیت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے ان کا کراچی ائرپورٹ پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

خاندان کے ذرائع کے مطابق عبدالستار ایدھی کوریا کے دارلحکومت سیئول میں انسانی حقوق کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ وصول کرنے گئے تھے جہاں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

جس پر انہیں فوری طور پر پاکستان کے لئے روانہ کردیا گیا۔کراچی ائرپورٹ پہنچنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وطن سے دوری کی وجہ سے وہ بیمار ہوئے اور اپنی سرزمین پر واپسی کے بعد وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :