خطرناک وائرس دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹر کو متاثر کرسکتا ہے

منگل 31 مارچ 2009 14:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2009ء) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں کل لاکھوں کمپیوٹرکے ایک خطرناک وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق کونفکرنامی یہ وائرس حال ہی میں دنیا بھر میں 30 لاکھ کمپیوٹرز کو متاثر کرچکا ہے اور اب ایک بار پھر کمپیوٹرز کو یہ خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کے مطابق اس وائرس کے حملے کی صورت میں متاثرہ کمپیوٹر خود کار انداز میں کئی ایڈریسز پر لاتعداد ای میلز روانہ کرسکتا ہے۔

بیک وقت لاکھوں کمپیوٹرز کے اس اقدام سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی لائنوں پر دباؤ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ وائرس کوتخلیق کرنے والے اس کے ذریعے دنیا بھر کے کمپیوٹرز سے چرائی گئی ذاتی معلومات کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرکے دولت کمانے کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :