وزیر اعظم گیلانی کی تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے فنڈز میں کمی نہ لانے کی ہدایت

منگل 31 مارچ 2009 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2009ء) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پلاننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں کے لئے ترقیاتی فنڈزمیں کمی نہ لائی جائے۔ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے24ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ غربت میں کمی اورزراعت کے شعبے کے خلاف تعصب کاخاتمہ ان کی معاشی حکمت عملی کاحصہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی پروگراموں کوتیزکیاجائے گااورتوانائی اورپانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ اس موقع پرپلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چییئرمین کاکہناتھاکہ فرینڈزآف پاکستان کوباورکرایاجائے گاکہ اب مددنہ کی گئی توشایدپھرمددکاموقع نہ ملے ۔ انہوں نے کہاکہ دیہاتوں میں غربت سے نیچے رہنے والے افرادکی تعدادچالیس فیصدسے بڑھ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :