امریکا، نئے کمپیوٹر وائرس نے 3 کروڑ کمپیوٹرز کو متاثر کر دیا

بدھ 1 اپریل 2009 14:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل ۔2009ء) امریکا میں ایک نئے کمپیوٹر وائرس نے اب تک 3کروڑ کمپیوٹرز کو متاثر کیا ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کمپیوٹر ایکسپرٹ کے مطابق کونفکرConfickerنامی یہ وائرس انٹرنیٹ کے ذریعے تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ وائرس سے کمپیوٹر میں ویب سائٹس کو ہیک ، متاثرہ ڈیٹا یا فائل بھیجنا اور نیٹ ورک کو خراب کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ذریعے نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر خرابی پیدا ہوسکتی ہے اور بعض سرکاری کمپیوٹرز کو بھی خراب کیا جاسکتا ہے۔ ایکسپرٹ کے مطابق اگر کوئی کمپیوٹر اس سے متاثر ہے تو وہ اینٹی وائرس کی کوئی سائٹ کھول کر دیکھیں اگر وہ سائٹ نہیں کھل رہی تو اس کا مطلب کمپیوٹر کونفکر یا اسی طرح کے وائرس سے متاثر ہے۔ اس وائرس کو کسی ایسے کمپیوٹر کے ذریعے ٹھیک کیا جاسکتا ہے جو اس وائرس سے متاثر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :