ٹیسٹ کرکٹر شاداب کبیر ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے

جمعرات 19 اکتوبر 2006 13:46

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) ٹیسٹ کرکٹر شاداب کبیر ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے ہسپتال میں شاداب کبیر کی عیادت کی اور صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر شاداب کبیر کراچی میں ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں ڈینگی بخار میں مبتلا حالت میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے ہسپتال میں شاداب کبیر کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ پاکستان کو ان پر فخر ہے اور کسی بھی وقت کرکٹ ٹیم کو ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بھی شاداب کبیر کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :