بھارتی سپریم کورٹ نے فلمساز اورہدایت کارمہیش بٹ کوفلم میں سگریٹ نوشی کے سین فلمانے کی اجازت دے دی

ہفتہ 4 اپریل 2009 12:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل ۔2009ء) بھارتی سپریم کورٹ نے فلمساز اورہدایت کارمہیش بٹ کوفلم میں سگریٹ نوشی کے سین فلمانے کی اجازت دے دی۔مہیش بھٹ کے خلاف حکومت کی طرف سے مقدمہ درج کیا گیا تھاکہ وہ پابندی کے باوجود اپنی فلموں میں سگریٹ نوشی کے سین دکھاتے ہیں جس کو مہش بٹ نے ڈیفنڈکرتے ہوئے کہا کہ فلموں میں ایسے مناظر کو دکھانا آزادی اظہار کے لیے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

دہلی ہائی کورٹ کے بعد اب سپریم کورٹ نے بھی بالی وڈ ہدایت کار مہیش بٹ کو اپنی فلموں میں سگریٹ نوشی کے سین فلمانے کی اجازت دے دی ہے ۔ سپریم کورٹ کی عدالتی بینچ میں جسٹس کے جی بالا کریشن اورجسٹس پی سیتھا سیوم شامل تھے۔عدالت نے یہ موقف اپنایا کہ سگریٹ نوشی بھی آرٹ کے حصہ بن چکی ہے ، اس پرپابندی سے اظہار کی آزادی متاثر ہوسکتی ہے اور یہ انسان کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے سگریٹ نوشی سے متعلق تشہیر پر دو ہزار چھ میں پابندی لگا دی تھی جبکہ براڈ کاسٹنگ ایکٹ کے تحت بھی فلموں ،اشتہارات اور دیگر ذرائع کے ذریعے سگریٹ نوشی کی تشہیرپر پابندی عائد ہے

متعلقہ عنوان :