سری لنکا ،پاکستانی ڈرائیور مہر محمد خلیل کے اعزاز تقریب ،لبرٹی حملے کے دوران حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا

پیر 6 اپریل 2009 15:03

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2009ء) سری لنکا میں پاکستانی ڈرائیور مہر محمد خلیل کے اعزاز تقریب ہو ئی جس میں لبرٹی حملے کے دوران حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کولمبو میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی تقریب میں سری لنکن بورڈ اور وزارت کھیل نے سری لنکن کرکٹرز کی جان بچانے پر مہر محمد خلیل کو اکیس ہزار آٹھ سو ڈالر انعام دیا ۔

تقریب سے خطاب میں سری لنکن ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہاکہ مہر محمد خلیل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیرو ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا جبکہ کمار ا سنگاکارا کا کہنا تھا کہ مہر محمد خلیل کی بہادری سے انہیں نئی زندگی ملی ہے ۔ اس موقع پر خلیل محمد مہر نے کہا کہ حملے کے وقت انہوں نے جو کچھ کیا وہ پاکستان اور سری لنکا کیلئے کیا کیونکہ سر ی لنکن ٹیم ان کی مہمان تھی ۔

متعلقہ عنوان :