چیچہ وطنی ، جعلی اور مضر صحت مشروب بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، مالک سمیت چار افراد گرفتار

بدھ 8 اپریل 2009 18:15

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل ۔2009ء) جعلی اور مضر صحت مشروب بنانے والی فیکٹری پر پولیس تھانہ صدر کا چھاپہ، پانچ لاکھ مالیت کا تیار شدہ مشروب اور مشینری برآمد، فیکٹری مالک سمیت چار افراد موق پر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ صدیق ٹاؤن میں ذیشان نامی شخص پانچ سال سے ایک مشہور بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کے مختلف جعلی برانڈز بنا کر چیچہ وطنی شہر اور دیہی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اس جعلی فیکٹری میں ڈیڑھ لیٹر اور 500 ملی لیٹر کی بوتلیں اصل قیمت سے آدمی قیمت میں فروخت کی جاتی تھیں ملزم نے بتایا کہ وہ مشروب کیلئے خالی بوتلیں ککری سٹاپ ملتان سے لے کر آتا تھا ملزم نے انکشاف کیا کہ اس وقت چیچہ وطنی کے علاقہ میں تقریباً چالیس مشروب ساز فیکٹریاں مضر صحت مشروف مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں ملزم نے انکشاف کیا کہ واپڈا کے بعد اہلکاروں کی ملی بھگت سے اس فیکٹری کا بجلی کا ماہاہ بل تقریباً چھ سے سات سو روپیہ آتا ہے پولیس تھانہ صدر نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر تیار شدہ مشروب، آلات مشینری قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان ذیشان ولد نیاز احمد، ارشد اور ساجد علی کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :