سری لنکا ، گرین زون کے علاقے میں گولہ باری سے 60 شہری ہلاک ہوئے ہیں، شعبہ صحت کا دعویٰ

جمعہ 10 اپریل 2009 12:16

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل ۔2009ء) سری لنکا میں شعبہ صحت کے اعلٰی افسر نے کہا ہے کہ گرین زون کے علاقے میں گولہ باری سے کم سے کم ساٹھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کے ایک اعلیٰ افسرڈاکٹر ورتھاراجہ نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی علاقے میں واقع دو طبی سہولتوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گولہ باری کی شدت میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اضافہ ہوا ہے،گولہ باری اس علاقے سے ہوئی ہے جہاں سکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے۔

دوسری طرف فوج نے اس علاقے پر گولہ باری کرنے کی ترید کی ہے۔ سری لنکن فوج کے ترجمان نے کہا ’ہم نے جنگ بندی کے علاقے پر شیلنگ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر پر باغیوں نے دباوٴ ڈالا ہو کہ ایسا بیان جاری کریں۔واضح رہے کہ اس واقعہ پر تامل ٹائیگرز کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :