پاکستان کو جاگیردار اوروڈیرے نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ہی بچاسکتے ہیں، الطاف حسین
ہفتہ 11 اپریل 2009 18:34
(جاری ہے)
الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب طالبان ،اسلام کا نام لیکر دہشت گردی کررہے ہیں ، مساجد ، امام بارگاہوں، سرکاری عمارتوں ، مسلح افواج ، ایف سی اورپولیس اہلکاروں پر حملے کررہے ہیں،سرکاری اہلکاروں کو شہید کررہے ہیں اوردوسری جانب برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی گرفتار کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں معاشی بحران کے اثرات بھی پاکستان پر مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں یہ سوال قابل غور ہے کہ ان مذہبی انتہاء پسند طالبان کو اسلحہ باردو کو ن فراہم کررہا ہے اور انہیں کون فنڈنگ کررہا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر خودکش حملے کرکے نمازیوں کو قتل کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اورجو عناصر خودکش حملوں کیلئے مذہبی انتہاء پسندوں کی مدد کررہے ہیں وہ نہ صرف دین اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں بلکہ یہ عناصر ملک توڑنے کی بھی سازش کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسند اب پنجاب میں بھی داخل ہوگئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بھی لڑکیوں کے اسکول، کالج جلاکر خواتین کوتعلیم حاصل کرنے اورملازمت کرنے کے حق سے محروم کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام میں خواتین کی عزت واحترام کا درس دیا گیا ہے اور حدیث رسول ہے کہ علم حاصل کرنا ہرمسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اورجوعناصر خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور اس جماعت میں کوئی جاگیردا ر یا وڈیرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کے دولت مند افراد کی فہرست شائع ہوئی ہے جس میں ملک کے تمام سیاسی رہنماوٴں کے نام شامل ہیں لیکن الطاف حسین کا نام شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم غریبوں کی بلاامتیازوتفریق مدد کرنے والی جماعت ہے اور جب آزادکشمیر اور صوبہ سرحد میں قیامت خیز زلزلہ آیا تو ایم کیوایم واحد جماعت تھی جس نے کئی ماہ تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی عملی مدد کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کو سنگین خطرات لاحق ہیں لیکن ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ، جاگیردار اور وڈیرے ملک بچانے کے بجائے اپنے اقتدار اور مفادات کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں اوردونوں ہاتھوں سے ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جاگیردار اوروڈیرے نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ہی بچاسکتے ہیں اوروقت کاتقاضا ہے کہ پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے میدان عمل میں آئیں اور طالبانائزیشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ، پنجاب کے عوام میں شعوری بیداری کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ پنجاب کے جیالے اور بہادرنوجوان متحد ہوکر ملک توڑنے کی سازش کو ناکام بناسکیں اور ضرورت پڑنے پر پنجاب کی ماں ، بہن اور بیٹیوں کی عزت وآبرو کا تحفظ بھی کرسکیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی کام کو مزیدمضبوط اور منظم بنانے کیلئے جلد تنظیم نو کی جائے گی اور اس سلسلے میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کا مشترکہ کنونشن طلب کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم حافظ آباد، میانوالی، بہاولپور، منڈی بہاوٴالدین اور خوشاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ماوٴں ، بہنوں اور بزرگوں سے ملاقات کریں ، انہیں میرا سلام پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ پاکستان کی سلامتی، پنجاب کے عوام کو طالبانائزیشن سے بچانے اور اپنی ماوٴں ، بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کرنے کیلئے ہمیں خودمیدان عمل میں آنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.