کراچی، ہڑتال پر بیٹھا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اتوار 12 اپریل 2009 15:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل ۔2009ء) کراچی پریس کلب کے باہرہڑتال پر بیٹھے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو سے تعلق رکھنے والے کسانوں میں سے ایک شخص آج انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 55سالہ ولی زار کو آج صبح سات بجے اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر اسے جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بعد ازاں انتقال کرگیا۔ مرحوم کے ساتھی لاش اٹھاکر کراچی پریس کلب کے باہر لے آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ لاش کو اس وقت تک نہیں اٹھایا جائے گا جب حکومت ان کا مطالبہ مان نہیں لیتی۔

متعلقہ عنوان :