ہنگو ،پولیو انسدادی ٹیم کے 8اہلکار اغوا،محکمہ صحت نے پولیو مہم روک دی

پیر 13 اپریل 2009 15:21

ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13اپریل 2009 ء) صوبہ سرحد کے علاقے ہنگو میں نامعلوم شر پسندوں نے پولیو انسدادی ٹیم کے 8اہلکاروں کواغواء کر لیا ہے،جبکہ واقعے کے بعد محکمہ صحت نے پولیو مہم روک دی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مقامی طالبان نے ضلع ہنگو کے گاوں درس مند سے پولیو ویکس نیشن کے آٹھ اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ مغوی ٹیمیں ضلع ہنگو میں پولیو کے خلاف خصوصی مہم میں درس مند کے چھ ہزار بچوں کی ویکس نیشن میں مصروف تھیں۔ مقامی پولیس نے اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔دوسری طرف اہلکاروں کے اغوای کیے جا نے کے بعد محکمہ صحت نے ہنگو میں اپنی پولیو مہم روک دی ہے۔

متعلقہ عنوان :