دنیا میں ہر سال پچاس لاکھ افراد کو سانپ ڈس لیتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

پیر 13 اپریل 2009 15:29

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13اپریل 2009 ء) دنیا بھرمیں ہر سال دو لاکھ افراد سانپ کے ڈسنے سے ہلاک اور تقریبا چار ہلاک افراد معذور ہو جاتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال لگ بھگ پچاس لاکھ افرادسانپ کے کاٹے کا نشانہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے تقریباً دو لاکھ افراد ہلاک اور لگ بھگ چار لاکھ اپنے ہاتھ پاوٴں سے محروم ہو جاتے ہیں ۔بیشتر متاثرہ افراد کاتعلق افریقہ اور ایشیا کے ترقی پذیر ملکوں سے ہوتا ہے ۔ ادارہ کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کے سانپ کے کاٹے سے زیادہ تر افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں ،اس لیے ہلاک ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ ، طبی مراکز سے بہت دور ہوتے ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں زہر کے کاٹے کی دوائیوں قلت ہے۔

متعلقہ عنوان :