پاسبان کے عہدیداران کی جسٹس صبیح الدین احمد کی صحتیابی کے لئے دعا

پیر 13 اپریل 2009 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13اپریل 2009 ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور، جنرل سیکریٹری عثمان معظم ،رابطہ سیکریٹری اعظم منہاس ، پاسبان کراچی کے صدر سید اشرف حسین ، جنرل سیکریٹری نعیم شیخ و رہنماؤں عبدالحاکم قائد ، عبدالرب موتی والا ، اکرم آگریا و دیگر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مسٹر جسٹس صبیح الدین احمد کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔