لاہور میں دو منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک

جمعہ 20 اکتوبر 2006 14:24

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2006) میں دو منزلہ عمارت گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور کے علاقے مغلپورہ میں واقع مصری شاہ میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تمام افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت پرانی ہونے کے باعث گری ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں اس سے قبل پرانی عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :