وزیر اعظم نے نیئرحسین بخاری کو سینٹ میں نیا قائد ایوان مقرر کر دیا

بدھ 15 اپریل 2009 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل ۔2009ء)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر سید نیر حسین بخاری کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا ہے۔یہ عہدہ اس وقت خالی ہوا تھا جب سینٹ میں قائد ایوان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمارضا ربانی نے چیئر مین سینٹ کے انتخابات کے موقع قائدین کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے ا ستعفیٰ دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیر بخاری گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقہ این اے49میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ہار گئے تھے۔ تاہم ان کی پارٹی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد سے سینٹ کی نشست کے لیے ٹکٹ دیا گیا جس پر وہ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے اور اب انہیں سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا ہے ۔