سینیٹ، نیئر بخاری قائد ایوان،وسیم سجاد قائد حزب اختلاف ہوگئے

بدھ 15 اپریل 2009 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل ۔2009ء) سینیٹ میں قائد ایوان کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید نیئر حسین بخاری جبکہ قائد حزب اختلاف کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر وسیم سجاد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر نیئر حسین بخاری کا سینٹ میں قائد ایوان کے طور پر تقرر کر دیا ہے جو وزیراعظم کی طرف سے ایوان بالا میں حکومت کی نمائندگی کریں گے اور سینٹ میں حکومتی امور کو چلانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔

قائمقام چیئرمین سینٹ نے سینیٹر وسیم سجاد کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ سینٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ق) کے اکیس ارکان نے سینیٹر وسیم سجاد کو قائد حزب اختلاف کے طور پرنامزد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :