مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد میں نمازہ جمعہ کا خطبہ شروع کر دیا

جمعہ 17 اپریل 2009 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل ۔2009ء) لال مسجد کے سابق خطیب اور گزشتہ روز ہی اڈیالہ جیل سے رہائی ہونے والے مولانا عبدالعزیز لال مسجد میں خطبہ جمعہ دے رہے ہیں۔ان کے خطبے کے دوران لال مسجد میں شدید نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ مولانا عبدالعزیز منبرپر تشریف رکھے ہوئے ہیں۔ مولانا عبدالرشید غازی کے بیٹے نے والد کے لکھے اشعار پڑھے۔

(جاری ہے)

لال مسجد میں طلبہ کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نمازجمعہ موجود ہے۔نمازہ جمعہ کے موجود لال مسجد کے اطراف میں سخت سیکورٹی رکھی گئی ہے اور اطراف میں خاردار تار لگاکر راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ لال مسجد کے باہر طلبہ نے بھی سیکورٹی سنبھالی ہوئی جبکہ پولیس کی بھاری تعداد بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔لال مسجد کے اندر جانے والے نمازیوں کو سخت چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :