صحت، ماحول، خوراک اور توانائی کی پالیسوں کو موبوط کرکے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں، بان کی مون

جمعہ 17 اپریل 2009 19:51

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل ۔2009ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ صحت، ماحول، خوراک اور توانائی کی پالیسوں کو موبوط کرکے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ان شعبہ کو الگ الگ کرکے صحیح فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ہے۔ وہ صحت کے موضوع پر 18 ویں عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ یہ کانفرنس یوکرائن کے چرنوبل ایٹمی حادثے کے 23 سال مکمل ہونے پر نیویارک میں منعقد ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان شعبوں کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں ان خطوط پر کام کرنا ہوگا جس طرح ماحولیاتی تبدیلی، پبلک ہیلتھ، فوڈ سیکورٹی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ چرنوبل سانحہ نے توانائی اور ہیلتھ پالیسی میں باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے مرکز سے جڑے ہوئے تین ممالک میں غدود کے کینسر کے اضافی 5 ہزار کیس اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ واقعات تابکاری اثرات کی وجہ سے ہوئے ۔ بان کی مون نے کہا کہ ماحول کی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے ایمٹی توانائی پر ایک بار پھر تنقید ہو رہی ہے۔ ایندھن کے تمام ذرائع کو استعمال میں لاتے وقت انسانی صحت اور سیکورٹی کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے اور اس ایندھن کے منفی اور مثبت اثرات کو قبل از وقت ہی بھانپ لینا چاہیے۔