ماہرین نے سرطان کے علاج کا جنیاتی طریقہ دریافت کر لیا

جمعہ 24 اپریل 2009 11:17

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24اپریل 2009 ء) طبی ماہرین نے جوڑوں کے درد اور خون کے سرطان ”لیوکیما“ کی بیماری سے متعلق جنیٹک طریقہ کار پر مشتمل نیا طریقہ علاج دریافت کر لیا ہے۔ ایڈن برگ جنیٹک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جو روز یلن انسٹی ٹیوٹ آف ایڈن برگ یونیورسٹی کا ایک قدیم اور معروف ادارہ ہے میں اس تحقیق کو مکمل کیا گیا جس کے مطابق انسانی جینز میں ایک ایسا کیمونیکشن رابطہ ہوتاہے جو ان بیماریوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس رابطے کے باعث انسانی جسم میں قوت مدافعت کا نظام خراب ہو جاتا ہے اور جسم کے اندر غیر متحرک سیل، متحرک ہو کر بیماریوں کا باعث بننے لگتے ہیں۔ طبی ماہرین نے رابطے کے نظام کو کنٹرول کر کے تمام نظام کو بچانے سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔ تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈیوڈ ہیومی نے کہا ہے کہ اس نظام میں خرابی سے مختلف لوگوں میں مختلف رد عمل سامنے آتے ہیں اور بیماریاں بھی مختلفف لاحق ہوتی ہیں۔ اس لئے اس نظام کی پیچیدگی کو مد نظر رکھ کر ہی آگے بڑھا جائے گا۔