میکسیکو میں زکام کی وباء،اکسٹھ ہلاک،ایک ہزارسولہ متاثر

ہفتہ 25 اپریل 2009 12:51

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل ۔2009ء) میکسیکو میں زکام کے وائرس ایچ ون این ون سے اکسٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں دوسری جانب میکسیکو سے ملحقہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سرحدی علاقے میں بھی کم از کم آٹھ افراد زکام کے اس وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میکسیکوکے صدر فلپ کالڈرن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں زکام کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔ محکمہ صحت نے عوام کومشورہ دیا ہے کہ زکام کی اس وباء سے بچنے کیلئے ڈاکٹروں کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :