پولیو کےخاتمے کیلئے 66 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے جانے کا امکان

ہفتہ 25 اپریل 2009 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل ۔2009ء) ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر چھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملیریا کنٹرول پروگرام کیلئے آئندہ بجٹ میں ستائیس کروڑ‌تیس لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومتیں اکتالیس کروڑ تیس لاکھ روپے مختص کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر تیس ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔ رواں مالی سال میں انیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے بعد میں تین ارب روپے کی کٹوتی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :