کراچی میں ڈینگو وائرس سے 2 مریضوں کا انتقال

ہفتہ 21 اکتوبر 2006 14:34

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2006) میں ڈینگو بخار سے 2 مریض انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق گرو مندر کی رہائشی خاتون بھی ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ڈینگی فیور کی تصدیق کی تھی۔ انتقال کر جانے والا دوسرا مریض جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کے مطابق دہ منشیات استعمال کرتا تھا اور اسے کئی دیگر بیماریاں بھی تھیں۔

تاہم اس میں ڈینگی فیور کا بھی شبہ تھا۔ کراچی میں جون دو ہزار چھ سے اب تک شہر کے دس سرکاری اور نجی ہسپتال میں وائرس ہیمر جگ فیور کے ایک ہزار ایک سو تیرہ مریض لائے گئے ہیں جن میں سے ایک سو ستر ابھی تک زیر علاج ہیں جبکہ اکیس مریض انتقال کر گئے ہیں ان میں کئی مریض ایسے بھی ہیں جن میں دینگی فیور کی تشخص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :