پاکستان میں بھی سوائن فلو وائرس کا خطرہ ہے، ڈی جی ہیلتھ

بدھ 29 اپریل 2009 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل ۔2009ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ رشید جمعہ نے انتباہ کیا ہے کہ سوائن فلو کا وائرس پاکستان میں بھی پھیلنے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں میکسیکو سے یہ وائرس آنے کا خدشہ ہے اس لئے ہم نے ایئر لائنز کو سخت احتیاطی تدابیر کی ہدایات کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے خاص طور پر ان مسافروں کی جو میکسیکو سے آئے ہیں یا میکسیکو سے امریکہ گئے اور پھر وہاں سے پاکستان آئے ہیں۔احتیاطی تدابیر کے طور پر کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر بھی ایمبولنسیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :