حکومت سندھ کے پاس ڈنگی وائرس کے ٹیسٹ‌کیلئے تربیت یافتہ عملہ نہیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2006 18:02

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2006 ) حکومت سندھ کی جانب سے ڈنگی وائرس کی تشخیص کیلئے تاحال ٹیسٹ‌نہیں‌کرائے جاسکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری لیبارٹریوں میں مشینری تو موجود ہے لیکن اس کے ٹیسٹ کے لئے تربیت یافتہ عملے کی کمی ہے جبکہ عباسی اسپتال سے ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کو کراچی کے نجی اسپتال میں‌تربیت کیلئے بھیجا گیا ہے، سندھ بلڈ ٹيرانسفیوژن کے پاس انچاس بلڈ سیمپل آچکے ہیں لیکن انکے ٹیسٹ ابھی شروع نہیں‌کرائے جاسکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح‌رہے کہ ڈنگی وائرس اور ہیمرجک فیور سےکراچی میں پچیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :