کوئٹہ میں بھی مچھروں کی بہتات ڈینگی بخار پھیلنے کا خطرہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2006 18:05

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2006) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بھی مچھروں کی بہتات کی وہ سے ڈینگی بخار پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے شہر مین کوئی اسپرے نہیں کیا گیا حالانکہ اس بارے مین دونوں ٹاؤنز دعوے کرتے رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی بخار خاص مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے ان مچھروں کے کاٹنے کے بعد متاثرہ افراد کا دماغ شدید متاثر ہوتا ہے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ڈینگی بخار دماغ سے چڑھتا ہے جس کا علاج بر وقت نہ ہونے کی وجہ سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے معلوم ہوا ہے کہا بھی کوئٹہ میں ڈینگی بخار کے تدارک کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا صوبائی حکومت کو اس بخار کی روک تھام کیلئے فوری طور پر اقدامت اٹھانے چاہئیں اور پور ے صوبے میں مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے کرنا چاہئے تاکہ آنے والے خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے ۔