آزاد کشمیر کے وزیر صحت نے نان پریکٹسنگ الاؤنس حاصل کرنے کے باوجود پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرست طلب کرلی

ہفتہ 2 مئی 2009 18:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 مئی ۔2009ء) وزیر صحت آزاد کشمیر سردار قمر الزمان خان نے نان پریکٹسنگ الاؤنس حاصل کرنے کے باوجود پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی تفصیل طلب کرلی ، وزیر صحت کے نوٹس میں لایا گیا کہ ایسے ڈاکٹر جو پرائیویٹ پریکٹس نہیں کرتے ، انہیں چار ہزار روپے سے چھ ہزار روپے تک ماہانہ الاؤنس دیا جارہا ہے لیکن ڈاکٹروں کی اکثریت پرائیویٹ پریکٹس بھی کررہی ہے اور نان پریکٹنگ الاؤنس بھی لے رہی ہے ، جو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے ، وزیر صحت عامہ نے رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل صحت نے ایسے ڈاکٹروں کی مکمل تفصیل طلب کرلی ہے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر نے وزیرصحت کے حکم کی روشنی میں آٹھوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، کمانڈنگ افسر سی ایم ایچ کو بذریعہ سرکلر ہدایت کی ہے کہ ایسے ڈاکٹروں کی مکمل تفصیل نظامت کو فوری فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :