سوائن فلو وائرس،میکسیکو میں ماسک پہن کر شادی

پیر 4 مئی 2009 13:35

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 مئی ۔2009ء) سوائن فلو وائرس زندگی میں کوئی رکاوٹ نہیں، میکسیکو میں لوگ ماسک پہن کر شادیاں کرنے لگے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق میکسیکو میں سوائن فلوکے مریضوں کی تعداد 568 ہوگئی ہے جن میں 22 کی اموات ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے صدر فلپ کلیڈرون نے کہا ہے کہ حکومت سوائن فلو وائرس پر قابو پانے کی پوزیشن میں ہے ۔میکسیکو میں سوائن فلو کے پیش نظر بند کئے گئے ریسٹورنٹس ،اسکول اور کالجز بدھ سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔ تاہم تمام تر خدشات کے باوجود میکسیکو سٹی میں ایک جوڑے نے ماسک پہن کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وائرس زندگی گزارنے میں رکاوٹ نہیں سکتا۔