عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے بیس ممالک کے 1274افراد میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق کر دی

منگل 5 مئی 2009 19:54

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2009ء) عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے بیس ممالک کے بارہ سوچوہتر افراد میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ چین نے سوائن فلو کے شبے میں کینیڈا کے بائیس شہری نظر بند کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈان وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سوائن فلو وائرس کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود اس کے شہری بلاجواز نظر بند کئے گئے ، جس پر چین سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

ادھر میکسیکو کے شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی طیارہ چین پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب فرانس نے میکسیکو سے پیرس آنے والی تمام پروازیں خصوصی ٹرمینل پر اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی بتیس میں سے چھبیس ریاستوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میکسیکو میں سوائن فلو کے آٹھ سو دو،امریکا کی چھتیس ریاستوں میں تین سو اسی اور کوسٹاریکا میں آٹھ کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :