ایشیائی ممالک کا سوائن فلو وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا اعلان

جمعہ 8 مئی 2009 11:41

بینکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08 مئی 2009 ء) ایشیائی ممالک نے سوائن فلو وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ بینکاک میں آسیان ممالک کے وزراء صحت کی کانفرنس کے دوران اعلامئے میں کہا گیاہے ایشیائی ممالک ہنگامی صورتحال میں ایچ ون این ون وائرس پرقابوپانے والی دواؤں اور ویکسین کے اسٹاک کا تبادلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء نے ایشیائی ملکوں کے پاس سوائن فلو وائرس ویکسین کی تیاری کی ٹیکنالوجی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ عالمی ادار ہ صحت کی سربراہ مارگریٹ چن نے سوائن فلو وائرس کیخلاف ایشیائی ملکوں کو مزید چوکنا رہنے پر زور دیا ۔ کانفرنس میں‌ آسیان ممالک کے علاوہ چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے وزراء صحت شریک ہیں ۔