ارجنٹائن نے سوائن فلو وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی

جمعہ 8 مئی 2009 20:08

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی ۔2009ء) ارجنٹائن نے سوائن فلو وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برڈ فلو کے بعد ملک بھر سے نمودار ہونے والے مہلک وائرس سوائن فلو سے اب تک 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے دو ہلاکتیں امریکہ میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی وزارت صحت نے اس ضمن میں گذشتہ روز سوائن فلو وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔