کینیڈا: سوائن فلو وائرس سے متاثرہ خاتون ہلاک

ہفتہ 9 مئی 2009 11:35

کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09 مئی 2009 ء) سوائن فلو وائرس کامریض ہلاک ہو گیا ہے جبکہ جاپان نے وبائی زکام سے متاثر تین مریضوں کی تصدیق کردی ہے ۔ کینیڈا میں سوائن فلو کے اب تک دو سو چوبیس کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ،امریکہ میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں جاپانی وزارت صحت کے مطابق کینیڈا سے وطن واپس پہنچنے والے دوطلبہ اور ایک اسکول ٹیچر میں فلو کی شکایت کے بعد ٹیسٹ کئے گئےاور تینوں مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو ئی ، حکام کا کہنا ہے کہ تینوں متاثرہ مریض اسپتال میں‌ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پچیس ممالک میں تقریبا ڈھائی ہزار افراد وبائی زکام سے متاثر ہو ئے ہیں او ر اب تک اس وائر س سے چھیالیس افراد مر چکےہیں ۔

متعلقہ عنوان :