29 ممالک میں سوائن فلو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3400 سے زائد ہوگئی  وائرس ایک اور شخص ہلاک

اتوار 10 مئی 2009 21:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2009ء) امریکہ میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور شخص ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کوسٹا ریکا میں بھی اس وائرس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے سوائن فلو یا H1N1 وائرس سے دنیا کے انتیس ممالک میں چار ہزار سے زائد افراد کے متاثر ہونے والے تصدیق کردی ہے، جبکہ اس وائرس کی وجہ سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد اڑتالیس ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

کنیڈا اور امریکہ میں ہونے والی چار ہلاکتوں کے علاوہ بقیہ سب میکسیکو میں ہوئی ہیں جہاں یہ وائرس پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا۔ ادھر چار نئے ممالک نے سوائن فلو کے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی ہے جن میں جاپان، آسٹریلیا ، پاناما اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ جاپان کے محکمہ صحت کے مطابق شمالی امریکہ سے واپس لوٹنے والے ایک استاد اور دو طلبہ میں سوائن فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ میکسیکو نے ملک میں عوامی اجتماعات پر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی پیدا کردی ہے کیونکہ حکام کے خیال میں اس وبا کے پھیلاوٴ میں اب کمی واقع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :