سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 4379 ہوگئی، عالمی ادارہ صحت

پیر 11 مئی 2009 12:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی ۔2009ء)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد4ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔عالمی ادارے نے سوائن فلو وائرس کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جوایک روز قبل کی گنتی سے 20 فی صد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 29 ممالک میں فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 4379 ہوچکی ہے ۔ یہ تعداد ہفتے کے روز جاری کی جانے والی گنتی 3440 سے تقریباً ایک ہزار زیادہ ہے۔دوسری طرف کوسٹا ریکا نے اپنے علاقے میں سوائن فلو سے پہلی ہلاکت کی اطلاع دی جو وسطی امریکی ممالک میں اس مہلک وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔