اکبر بگٹی کی عینک اور گھڑی شکوک دور کرنے کیلئے دکھائی گئی ،صدرمشرف

اتوار 22 اکتوبر 2006 22:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) صدرجنرل پرویزمشرف نے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کی گھڑی اور عینک اس لیے دکھائی گئی کہ لوگ شکوک کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران صدرمشرف نے ایک موقع پر بتایا کہ عینک اور گھڑی دکھانے یا نہ دکھانے جیسے نچلی سطح کے معاملات سے ان کا تعلق نہیں ہوتا ایسے فیصلے متعلقہ لوگ ہی کرتے ہیں تاہم اکبر بگٹی کی گھڑی اور عینک دکھانے کا مقصد مختلف حلقوں کے شکوک دور کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ عینک اور گھڑی محفوظ رہنے پر بھی شکوک ظاہر کیے گئے صدر نے کہاکہ30ہزار فٹ کی بلندی سے جہاز کریش ہونے کی صورت میں بھی ایسی چیزیں بچ جایا کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :