کیوبا میں حکومت نے سوائن فلو وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کردی

منگل 12 مئی 2009 11:01

کیوبا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12مئی 2009 ء) حکومت نے سوائن فلو وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کردی ہے جبکہ کینیڈا میں وبائی زکام کے چالیس نئے کیسز رپوٹ ہو ئے ہیں ۔ ‌کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والا طالب علم ایچ ون این ون وائرس سے متاثر ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ کیوبا میں آٹھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے چورارسی مریضوں میں فلو کے علامات کی تشخیص ہو ئی ہے ۔ دوسری جانب کینیڈا میں سوائن فلو وائرس کے چالیس مزید کیسز رپورٹ ہو ئے جس کے بعد ملک وبائی زکام سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد تین سو اکتیس ہو گئی ہے جبکہ امریکہ اس وائرس سے اب تک ڈھائی ہزار زائد افراد متاثر ہو ئے ہیں‌۔